ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، امریکی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، روسی مندوب

لندن - ارنا - روسی سفیر اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب نے ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا واحد حقیقی راستہ سفارت کاری ہے، دھمکیاں یا طاقت کا استعمال نہیں۔

میخائل الیانوف نے ہفتے کے روز ارنا کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال کی کسی بھی دھمکی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ" جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی حملے کی دھمکیاں بند کی جائيں، ہم ایسی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ روس کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ سفارت کاری ہی ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا واحد راستہ ہے۔"

روسی مندوب نے کہا کہ JCPOA ایک کثیرالجہتی معاہدہ تھا جو 2015 سے 2018 تک درست طریقے سے نافذ کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تمام سوالات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا تھا۔ لیکن 2018 میں، ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر اپنے پہلے دور میں، یکطرفہ طور پر معاہدے سے دستبردار ہو گئے اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ "ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ایجنسی کی مسلسل نگرانی میں ہے اور دوسرے ممالک کے مقابلے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی، اتنہائی سخت طریقے سے کی جارہی ہے۔

" روسی سفیر نے یاد دھانی کرائي کہ "اس بات کی کئی بار تصدیق کی گئی ہے( بشمول حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ) اس بات کے کوئی آثار نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

الیانوف نے ایران کے خلاف دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیلیک کا سلسلہ بند اور فوری طور پر پیشہ ورانہ جوہری مذاکرات کے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .